العربية  

books رياض الاخلاق

If you do not find what you're looking for, you can use more accurate words.

View more

رياض الاخلاق (Book)


كتاب”ریاض الاخلاق” كے مصنف اخبار”اہلحدیث” كے مشہورمقالہ نگارمولانا حكیم محمد صادق سیالكوٹی ہیں-كتاب واقعی اسم بامسّمى ہے علم اخلاق پربے شماركتابیں نئے اورپرانے زمانہ میں لكھی جاچكی ہیں- جن میں سے بعض نے اچھی شہرت پائی ہے-مگراس كتاب میں جوخوبی ہم دیكھتے ہیں-وہ دوسری كتابوں میں بہت كم نظرآتی ہے-مصنف نے اخلاق كا كوئی پہلونہیں چھوڑا-اخلاق فاضلہ كی جوتشریح كی گئی ہے- وہ قابل تحسین ہے’پھراخلاقی مضامین كے علاوہ اسلامى آداب اورتہذیب كوایسے شگفتہ پیرائے میں بیان كیا گیا ہے- كہ كتاب كو خود بخود پڑھنے كوجی چاہتا ہے-كئ سوعنوانوں پرمشتمل ہے-جسمیں احادیث نبویہ اورآیات قرآنیہ كا دریا موجیں مارتا ہوا نظرآتا ہے-حقیقت میں یہ كتاب واعظوں اورخطیبوں كی جان ہے’ہرمسجد ومجلس میں سنائے جانے كے قابل ہے-كتنا ہی سنگ دل سے سنگ دل انسان ہو-وہ بھی اس كتاب كو پڑھ كرمتاثرہوجائے گا- اللہ تعالى مصنف كوجزائے خیردے’كہ انہوں نے عوام وخواص كی تہذیب اسلامی’اورآداب شریعت’ اوراخلاق فاضلہ كواپنانے كیلئے شستہ زبان میں’خطیبانہ رنگ میں’ایك ایسے زمانہ میں یہ كتاب تحریرفرمائی ہے-جبكہ انسانی اخلاق پامال ہورہے ہیں- انسانیت گررہی ہے’اس كتاب كا مطالعہ ’انسان كو سنجیدہ اوربااخلاق بننے كیلئے نہایت مفید ثابت ہوگا.

 
(5)
Moral Thought

Moral Thought