If you do not find what you're looking for, you can use more accurate words.
زیر نظر كتاب میں حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے محرم الحرام كی رسومات كا تفصیلی تذكرہ كرتے ہوئے غیر جانبداری سے سانحہ كربلا پربالدلائل اپنی قیمتی آراء كا اظہار كیا ہے۔ حافظ صاحب نے شیعی رسومات كی تاریخ ایجاد و آغاز پر روشنی ڈالتے ہوئے یزید پر سب و شتم كے مسئلہ كو بھی بڑے احسن انداز سے قلم زد كیا ہے اور ثابت كیا ہے كہ شہادت حسین میں یزید كسی بھی حوالے سے ملوث نہیں تھے۔ فاضل مؤلف نے نہایت عرق ریزی كے ساتھ سانحہ كربلا كے اسباب سے نقاب كشائی كرنے كے ساتھ ساتھ واقعات شہادت میں مبالغہ آمیزی كی بھی قلعی كھولی ہے ,نہایت ہی مفید كتاب ہے ضرور مطالعہ كریں.