If you do not find what you're looking for, you can use more accurate words.
نحمده و نصلى على رسوله الكريم!
حیض ، نفاس اور استحاضہ کے مسائل اور احکام کی اہمیت اور ان کے سیکھنے اور معلوم کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس درجہ میں ہے صرف مستحب ہے یا سنت یا واجب اور فرض؟ آئیے حضرات فقہائے کرام رح تعالی سے اس سوال کا جواب طلب کرتے ہیں وہ کیا فرماتے ہیں؟ ان حضرات کی تصریحات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان مسائل کی شدیدا اہمیت ہے۔ خواتین اور ان کے ازواج اور اولیاء پر ان مسائل کا سیکھنا فرض ہے جب کہ اس فریضہ سے بے اعتنائی کا یہ عالم ہے کہ نہ تو کوئی عورت اس کی ضرورت کو محسوس کرتی ہے اور نہ ہی کسی کا شوہر اور ولی .... عوام تو درکنار کوئی عالم بھی ان مسائل کی ضرورت کا قائل نظر نہیں آتا ۔
الا ماشاء اللہ تعالیٰ