English  

كتب باتوں ہي باتوں ميں

اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.

عرض المزيد

باتوں ہی باتوں میں (كتاب)


شک یا الحاد کے موضوع پر امام ماتریدی انسٹیوٹ کے ریسرچ اسکالرز کی انوکھی پیشکس" باتوں ہی باتوں میں"! جو کہ مصری مفکر ڈاکٹر مصطفی محمود رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب" حوار مع صدیقی الملحد" کا سلیس، بامحاورہ اردو ترجمہ ہے، اور یہ تقریباً ۲۵۰/ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں آپ کا ایک فرضی دوست ہے جو کہ ملحد ہے، اورپوری کتاب میں آپ اس کے ساتھ گفتگو فرمارہے ہیں، جس کا موضوع الحاد وایمان ہے ، اس میں آپ ملحدین کے ہر ایک سوال کا جواب دیتے ہیں، جس میں وجود خدا، نظریہ ارتقاء، خیر وشر، عورت اور غلام ، ضمیر وروح ، قرآن ورسول اور بھی اس طرح کے متعدد موضوعات کے بارے میں گفتگو ہوتی ہے، اور آپ اپنے ملحد دوست کے ہر ایک سوال کا جواب ، سائنس، علم نفس، تاریخ، فلسفے، اور دیگر رائج علوم کی روشنی میں آسان لب ولہجے میں دیتے ہیں! جو عقل کو اپیل کرتا ہے اور دل میں اتر جاتا ہے!
۔۔۔ اس کتاب کی اہمیت اس لیے بھی بہت بڑھ جاتی ہے ، کیوں کہ ڈاکٹر مصطفی محمود صاحب خود اس دور سے گزرے ہیں کہ ان پر الحادی دلائل ونظریات کا رنگ چڑھ کر بولتا تھا، یوں تو نہیں کہہ سکتے کہ آپ مکمل ملحد تھے، لیکن ہاں آپ "شکاک"(Agnostic) ضرور تھے، کہ آپ کو دین کے بہت سے موضوعات میں شک تھا، ایک زمانے تک آپ حق کو تلاش کرتے رہے ، بالآخر ایک دن اللہ تعالی نے آپ کو ہدایت دی اور آپ کے وہ تمام شکوک دور ہوگئے اور دل ایمان کے یقین سے بھر گیا۔۔اور یہ کتاب آپ کے اسی سفر کی داستان ہے۔اور اس دوست کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں تھا، بلکہ یہ وہ خود تھے جو دوست کے نام سے خود کو مخاطب کرتے تھے اور پھر خود ہی جواب بھی دیتے تھے، ایک طرح سے یہ ان کے اپنے احساسات ہیں جو وہ سفر کے دوران محسوس کرتے تھے!
۔۔۔ امام ماتریدی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایسے وقت میں اس ترجمہ کا منظر عام پر آنا جس وقت ہر جانب مسئلہ الحاد موضوع بحث بنا ہوا ہے، اور نوجوانوں کے ذہن میں شکوک وشبہات پنپ رہے ہیں؛ قابلِ ستائش اور لائقِ تقلید عمل ہے۔ اللہ تعالی ان اسکالرز اور اساتذہ واراکین کی محنتوں کو قبول فرمائے!اور اس کتاب کو انسانیت کے لیے نفع بخش بنائے!