If you do not find what you're looking for, you can use more accurate words.
“تحفة الأقران اردو تفسیر مبهمات القرآن” دراصل امام جلال الدین سیوطیؒ کی معروف کتاب «مفهمات الأقران في مبهمات القرآن» کا اردو ترجمہ اور توضیح ہے۔ جسے مترجم حافظ محمد أشرف الکریمي نے کیا ہے ۔ اس کتاب میں قرآن مجید کی اُن تمام آیات کی وضاحت کی گئی ہے جن میں ضمیر، اسم یا مرجع مبہم طور پر ذکر کیا گیا ہے، اور مفسرین نے ان کی تعیین پر کلام کیا ہے۔ اردو ترجمے میں اصل متن کی علمی شان کو برقرار رکھتے ہوئے سادہ اور عام فہم اسلوب اپنایا گیا ہے تاکہ طلبہ، محققین اور عام قارئین قرآن آسانی سے استفادہ کرسکیں۔