اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.
یہ مختصر رسالہ ’’أصول الإيمان‘‘ کے تیسرے اصل کی توضیح پر مشتمل ہے، جس میں صحابۂ کرام اور اہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین سے محبت، عقیدت اور ان کے دفاع کے عقیدے کو بیان کیا گیا ہے۔
اہل السنۃ والجماعۃ کا ایمان ہے کہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم عادل و برگزیدہ ہیں، ان کی توقیر و تعظیم دین کا جزوِ لاینفک ہے، اور جو ان سے بغض رکھے وہ اہل حق کے دائرے سے خارج ہے۔
یہ بیان منہجِ سلف کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ اس باب میں عقیدہ واضح رہے، اور اہل باطل کے پھیلائے گئے شبہات کا ازالہ ہوسکے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اسے خالصتاً اپنے لیے قبول فرمائے، اور اسے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین۔