اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.
نماز كے مسائل: نماز دین اسلام كا اساسی اور بنیادی ركن ہے، اس كی اہمیت كا اندازہ اس سے كیجیے كہ سفر و حضر، حالت جنگ یا حالت امن میں بھی اس كی فرضیت برقرار رہتی ہے۔ پانچوں نمازوں كی ادائیگی جہاں از بس ضروری ہے وہیں نماز پڑھتے وقت اسوہ رسول كو سامنے ركھنا بھی نماز كی قبولیت كی اولین شرط ہے۔ نماز كی فضیلت و اہمیت اور اس كے مسائل پر اب تك مختلف انداز سے بہت سی كتب لكھی جا چكی ہیں زیر تبصرہ كتاب بھی نماز ہی كے موضوع پر ترتیب دی گئی ہے۔ جس میں محترم اقبال كیلانی صاحب نے نصوص كی مدد سے جہاں نماز كی اہمیت اجاگر كی ہے وہیں طہارت، وضو، اذان، جماعت اور مقتدی كے مسائل اپنے مخصوص انداز میں رقم كیے ہیں۔ اس كے علاوہ نماز تہجد، جمعہ، عیدین، خوف، كسوف اور چاشت كے مسائل بھی كتاب كا حصہ ہیں۔ مصنف نے اپنی طرف سے كوشش كی ہے كہ كتاب میں كوئی بھی ضعیف حدیث جگہ نہ پائے۔ ع۔م