English  

كتب مستشرقين اور ملحدين كي كہانيوں كي بنياد كيا ہے

اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.

عرض المزيد

مستشرقین اور ملحدین کی کہانیوں کی بنیاد کیا ہے؟ (كتاب)


برصغیر پاک و ہند میں پھیلتے ہوئے الحاد یعنی دہریت کو سمجھنے کے لئے پہلے بر صغیر کا ذہنی ، سماجی ، معاشی ، تعلیمی اور مذہبی رجحان سمجھنا پڑے گا .
متحدہ ہندوستان ایک ایسی سرزمین تھی جہاں متعدد فتنے پیدا ہوئے، اکبر کا دین الٰہی، امروہہ، لکھنؤ اور رام پور کا شیعہ مذہب، بریلویہ، دیوبندیہ، سلفیہ، قادیانیہ وغیرہ جیسے منکر القرآن فرقے متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ لاکھوں صوفی، عقل سے دور درجنوں مجدد، مہدی قسم کے لوگ مشہور ہوئے اور سادہ لوح لوگوں نے ان کی پیروی کی ۔ اعلیٰ حضرت و قدس سرہٗ اور شیخ الحدیث و فضیلۃ الشیخ ، مناظر اعظم ، ذاکر اہل بیت، سراج المجتہدین، اور مفتی اعظم قسم کی سینکڑوں مضحکہ خیز مخلوق اس خطہ میں پائی جاتی ہے۔ یو پی کا بریلوی مذھب، یو پی اور دہلی کا دیوبندی مذھب، پنجاب اور دھلی کا اہل حدیث مذھب ، امروہہ ، لکھنؤ اور رام پور کا شیعہ مذہب ، گورداسپور اور لدھیانہ کا قادیانی مذھب، سب ایک سے بڑھ کر ایک فسادی اورجہالت کے امام تھے .
متحدہ ہندوستان میں 19ویں صدی میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث اور قادیانی فرقوں کے لیے لاکھوں پاؤنڈز کی مالی امداد کی۔ شیعہ ازم تو رجواڑوں اور نوابوں کی متعہ بازیوں وجہ سے زوروں پر تھا . جب ایسٹ انڈیا کمپنی یکم جون 1874ء میں تحلیل ہو گئی تو برطانوی سرکار کی طرف سے ان شیطانی فرقہ پرستوں کی مالی مدد جاری رہی اور آج تک جاری ہے۔
1969 کے بعد سی آئی اے نے بھی اس مشن کے لیے مالی معاونت کے لیے حصہ لیا اور 1979 میں سعودیوں، عراقیوں، لیبیا نے بھی ان فرقہ پرست گروہوں کے لیے لاکھوں ڈالر کی مالی امداد کی۔پاکستان میں ان فرقہ پرست گروہوں کے پنٹروں کے پاس کروڑوں ڈالر کی بلٹ پروف لگژری گاڑیاں، اسلحہ، جائیدادیں اور پاکستان سے باہردوسرے ممالک میں ہوٹل، ریزورٹس، مساج پارلر ہیں۔
1947 تقسیم ہند کے بعد کے سیاسی حالات ہمارا موضوع نہیں ہے ، بھارت ، پاکستان میں سیاسی کشمکش کے ساتھ مذہبی فرقہ وارانہ کشمکش بھی متوازی طور پر عروج پاتی جا رہی تھی ، 1970 کے بعد مختلف وجوھات کی بنا پر مذهب بیزار طبقہ پیدا ہو چلا تھا جس میں اس دور کے تعلیم یافتہ مذہب بیزار افراد کی اکثریت تھی .اسی دور میں مغربی مصنفین کی کتب اور روسی مصنفین کے ناولز کے اردو میں تراجم اس تعلیم یافتہ مذہب بے زار طبقے کے ہاتھوں میں آ گئے .سوویت یونین نے برٹش پالیسی کی تقلید کرتے ہوے روبل کے ڈھیر لگا دیے ،بڑے شہروں کی تو بات چھوڑ دیں قصبوں تک میں اسٹڈی سرکل کی بھر مار ہو گئی جہان روسی مصنفین کے ناولز اور کتب بہت بڑی تعداد میں مفت میں دستیاب تھیں ( یاد رہے 1980~1970 کے دوران ایک روبل کے تین سے پانچ ڈالرز ملتے تھے ، چوںکہ سوویت یونین میں غیر ملکی کرنسی خاص طور پر ڈالر رکھنا سنگین جرم تھا اور امریکہ کو سوویت یونین میں موجود اپنے ایجنٹس کے لئے روبل بہت بڑی تعداد مین درکار تھے اس لئے امریکہ منہ مانگے داموں میں روبل خرید رہا تھا ، پاکستان و بھارت میں روسی لابی نے روبل کے بدلے بہت ڈالر کماے ). کالجز ،یونیورسٹیز میں کمیونزم اور سوشلزم اپنے زوروں پر تھا . روسی کتب کے ترا جم کے ساتھ ساتھ مغربی فلسفہ کی کتب کے تراجم بھی کوڑیوں کے دام ملنے لگے ،فلسفہ ہو اور الحاد ساتھ میں نہ ہو ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا . یوں الحاد کی ہزاروں سال پرانی سالخوردہ ڈا ئن نیا میک اپ کر کے فلسفے کی دلہن کا روپ دھار کر مسلمانوں کے حجلہ عروسی میں آن گھسی ..