اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.
صرخة فلسطين
أنا فلسطين أنا مقهور ولكنني مظلوم من إخوتي السبعة والخمسين.
فالحب عند الغافلين خيبة، وعند المؤمنين الاستشهاد هو المربى.
المسجد الأقصى منير، علامة القبلة الأولى، هذه روحنا، هذه هي سلام الإيمان، من لا يفهم أهمية المسجد الأقصى، لا يمكن أن يكون مسلما حقيقيا
فلسطین کی فریاد
میں فلسطین ہوں میں تو محکوم ہوں
ستاون بھائیوں کے ہوتے بھی مظلوم ہوں
ظالم کا ظلم اور اپنوں کی غداری
میں تو دونوں باتوں سے مغموم ہوں
غافلوں کے لیے عشقِ ناکام ہوں
مومنوں کے لیے شہادت کا جام ہوں
دنیا کی محبت میں ہیں غرق جو
مسلمانوں کے لیے حق کا پیغام ہوں
مسجد اقصیٰ ہے روشن، قبلہ اول کا نشان
یہی ہے ہماری روح، یہی ہے ایمان کا امان
جو شخص نہ سمجھے مسجد اقصیٰ کی اہمیت
وہ کبھی ہو نہیں سکتا ایک سچا مسلمان
بزدل صرف باتوں میں ہی ہیں مصروف
لبوں پہ ہیں دعائیں دلوں میں ہے خوف
جب بھی ہو معرکہ حق و باطل درپیش
مومن کرتا ہے انتخاب حق کا بے خوف
تاریخ کے صفحات میں ہوں گے سبھی کے نام
آج جو مسلم حکمران ہیں بے حس و خام
جتنا چاہیں ہوجائیں عیشِ دنیا میں غرق
ہوگا روز محشر بہت برا ان کا انجام
گلیوں میں سناٹا، چیخوں کا شور ہے
کتنے خواب چکناچور، ظلم کا دور ہے
دشمن ہیں مقتل میں متحد میرے خلاف
مگر میرے حامیوں کے دل میں چور ہے
یہ ستاون ممالک جو آج مسلمان ہیں
کچھ منافق ہیں تو کچھ خاموش ہیں
کوئی صاحب ِ دولت،ایٹم بم کسی کے پاس
مگر لالچِ دنیا میں سب ہی مدہوش ہیں
مومن کے لیے قید ہے دنیاۓ فانی
الحمدللہ آج صاحب ایمان ہوں میں
موت خوف کبھی تھا نہ ہے مجھے اللہ
بھائیوں کے انجامِ آخرت پر پریشان ہوں میں
(ذیشان یعقوب )