English  

كتب طلاق كے مسائل

اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.

عرض المزيد

طلاق كے مسائل (كتاب)


شریعت اسلامیہ نے شوہر بیوی كو آپس میں پیارو محبت كے ساتھ زندگی گزارنے كا حكم دیا ہے، لیكن بسا اوقات فریقین كی طرف سے آپس میں ایك دوسرے كی حق تلفی ،یا كوتاہی حقوق ، یا ناسمجھی كی بنا پر تعلقات خراب ہوجاتے ہیں اور نوبت طلاق تك جا پہنچتی ہےِ، اورمسائل طلاق سے جہالت ولاعلمی كی بنا پر شوہر و بیوی بہت سارے خلاف سنت عمل كر بیٹھتے ہیں ۔
زیر تبصرہ كتاب سلسلہ تفہیم السنہ كی تیرہویں پیشكش میں فاضل مصنف محمد اقبال كیلانی۔ حفظہ اللہ۔ نے سب سے پہلے مثالی شوہر اور بیوی كی صفات بیان كركے انكے آپسی حقوق كا تذكرہ كیا ہے، اسكے بعد طلاق، خلع، ظہار , ایلاء اور عدت وغیرہ سے متعلق جملہ مسائل كو كتاب وسنت كی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش فرمایا ہے ۔ طلاق كے موضوع پر بہترین كتاب ہے جس كا مطالعہ ہر عام وخاص كیلئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔