English  

كتب سيرت امام سجاد عليہ السلام

اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.

عرض المزيد

سیرت امام سجاد علیہ السلام (كتاب)


حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کا نام نامی، اسم گرامی روحانی اقدار کے بہترین نمونہ کے طور پر ہمارے سامنے آتا ہے۔ زہد وتقویٰ اور عبادت سمیت انسان کی تمام خوبیوں اور اعلیٰ صفات و کمالات کو دیکھا جائے تو وہ ایک ایک کر کے امام سجاد علیہ السلام میں واضح طور پر موجود ہیں، جب ہم خاندان رسالت پر نظر ڈالتے ہیں تو امام سجاد علیہ السلام چودہویں کے چاند کی مانند دمکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس عظیم خاندان کا ہر فرد اپنے اپنے عہد کا بے مثال انسان ہوتا ہے۔ اگر ہم ان کے کردار و عمل کو دیکھیں تو ہمیں ماننا پڑے گا اسلام کی تمام تر جلوہ آفرینیاں، ایمان کی ساری ساری ضوفشانیاں آپ میں موجود ہے۔