English  

كتب سنن ابوداود

اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.

عرض المزيد

سُنن ابوداود (كتاب)


سُنن ابوداود اردو : سنن ابوداود اہل سنت وجماعت كے نزدیك چھ مشہور حدیث كی كتابوں میں سے تیسری اہم كتاب ہے جس میں امام ابوداود رحمہ اللہ نے فقہی ابواب كے اعتبار سے احكام سے متعلق 5274 حدیثیں جمع فرمائی ہیں، البتہ بخاری مسلم رحمہما اللہ كی طرح اس میں صحت كا التزام نہیں كیا ہے بلكہ اسمیں صحیح ،حسن كے ساتھ كچھ ضعیف حدیثیں بھی ذكر كردی ہیں۔
اس عظیم اور مستند ذخیرہ حدیث كو عمار عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ نے آسان اردو قالب میں ڈھالا ہے اور مختلف شروحات سے استفادہ كركے ہر حدیث كے ساتھ مناسب فوائد بھی ذكر كردیا ہے۔ احادیث كی تخریج وتحقیق كا كام حافظ زبیرعلی زئی ۔رحمہ اللہ۔ نے انجام دیا ہے۔ اور حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ كی نظرثانی ، تنقیح اور مفید اضافوں نے اس كتاب كی افادیت كو دوچند كردیا ہے۔ ۔طالبان علومِ نبوت كیلئے یہ كتاب ایك بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب كریم كتاب كے مؤلف، مترجم، محقق ، ناشر، مراجع كو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین كے لئے اس كے نفع كو عام كرے۔ اور ہم سب كو نبی پاك صلی اللہ علیہ وسلم كی سنت كو اپنی زندگی میں حرزِجاں بنانے كی توفیق دے۔آمین!