English  

كتب تلخيص لغة الميراث

اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.

عرض المزيد

تلخیص لغة المیراث (كتاب)


مختصرتعارف:

تلخیص لغة المیراث (کامل ) 2 پاکٹ سائز(مختصر تعارف)
ورزن2۔۔۔پی ڈی ایف اشاعت اپریل 2024۔
ڈاؤنلوڈ کا لنک موجود ہے۔
تلخیص لغة المیراث کے اس ورزن 2 میں تمہید ،کے علاوہ تین ابواب ہیں ۔
باب اول ۔ طریقہ استعمال ۔ جداول لغت ، و جداول قاضی ۔ مع حل شدہ مثالیں ۔
باب دوم ۔جامع ضابطہ ۔ تقسیم میراث ۔ جدول۔ طریقہ استعمال ۔ حل شدہ مثالیں ۔
باب سوم ۔ ذوی الارحام ۔ جداول ، طریقہ استعمال ۔ مثالیں۔
f.b/jamiatulfaraidh
تلخیص لغۃ المیراث کامل میں میراث کے468 کلیدی حل شدہ مسائل ہیں جوکہ2;کروڑ سے زائدمسائل کا جامع ہے ۔اس کے ذریعے میراث کے مسائل محض ورق گردانی سے یوں آسانی سے معلوم کئے جاسکتے ہیںجیسا کہ کسی لغۃ اللسان(ڈکشنری) سے کسی لفظ کے معانی۔اس طریقہ کے موجدمیرے استاذ محترم انجینئر ملک بشیر احمد بگوی(حفظہ اللہ تعالی) ہیں۔ جنہوں نے30سالہ محنت کرکے کمپیوٹرکے ذریعے سے ابتداًء 2611مسائل کامجموعہ چھ جداول میں تیارکیا تھا(دریا کوزے میںبند)۔راقم نے15سال بعد اس میں ترمیم واختصار کرکے پانچ جداول میںصرف468 مسائل میںمنحصرکردیا۔یہ میراث کے مسائل کاسب سے آسان اوردلچسپ طریقہ ہے ۔آٹھویں جماعت یا درجہ اولیٰ کے متوسط طلبہ وطالبات اسے بآسانی سیکھ سکتے ہیں۔اس طریقہ میں ورثاء کے احوال (اورعول وردّ)وغیرہ کے اصول کو زبانی یاد کرنا نہیں پڑتا۔اور نہ مسئلہ خود سے حل کرنا پڑتا ہے بلکہ پہلے سے حل شدہ 468مسائل پانچ جداول میں موجود ہیں ان جداول میں صرف اپنا مطلوبہ مسئلہ تلاش کرنا ہے ۔اگران پانچ جداول میں مطلوبہ مسئلہ نہ ملے تو پھر’’قاضی کے جداول‘‘(110اصول) کے ذریعے سے بعض ورثاء کو اپنی فہرست سے خارج کرکے دوبارہ ان پانچ جداول( 468مسائل)میں تلاش کریں گے۔