اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.
تعليم الفرائض أردو زیر تبصرہ كتاب’’ تعلیم الفرائض‘‘محدث العصر مجتہد وفقیہ حافظ عبداللہ محدث روپڑی كے لائق ترین شاگرد اور روپڑی كے فتاوی ٰ جات كو تین مجلدات میں فتاویٰ اہل حدیث كے نام سے مرتب كرنے والے ابوالسلام مولانا محمد صدیق سرگودہوی كی مرتب شدہ ہے ۔ یہ كتاب در اصل محدث روپڑی كے ارشاد پر ’’وارثت اسلامیہ‘‘ كےنام سے مرتب كیے گئے نقشہ كی طبع دوم ہے مولانا صاحب نے جب اس نقشہ كومرتب كیا تو اكابر علماء وقت نے اسے بہت پسند كیا ۔تو پھر مرتب نے اس میں بعض مسائل كا اضافہ كیا اور اسے ’’تعلیم الفرائض ‘‘ كے نام سے شائع كیا ۔اسلامی وراثت كے موضوع پر یہ كتا ب مختصر ،جامع اور آسان تصنیف ہے ۔ اسی وجہ سے اكثر مدارس سلفیہ میں شامل نصاب ہے۔ م۔ا ناشر:ادارہ احیاء السنۃ النبویۃ،سرگودھا،پنجاب،پاكستان۔