English  

كتب التجويد المختصر

اذا لم تجد ما تبحث عنه يمكنك استخدام كلمات أكثر دقة.

عرض المزيد

التجوید المختصر (كتاب)


جدید ایڈیشن (۲۰۲۶ء) کی خصوصیات
یہ جدید ایڈیشن (۲۰۲۶ء) سابقہ ایڈیشن کے مقابلے میں درج ذیل امتیازات رکھتا ہے:
عبارات کی مزید تصحیح و تنقیح
درسی ترتیب میں بہتری اور وضاحت
بعض مقامات پر اضافی توضیحات اور مثالیں
طلبہ اور اساتذہ کے تجربات کی روشنی میں ضروری اصلاحات
اسلوب کو مزید سادہ، مربوط اور تدریسی بنانا
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ کوشش اس نیت کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے کہ
یہ کتاب قرآنِ کریم کو صحیح، واضح اور مسنون انداز میں پڑھنے اور پڑھانے میں مددگار ثابت ہو، اور قارئین کے لیے علمِ تجوید کی راہ کو مزید آسان بنا دے۔
آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کاوش کو خالصۃً لوجہہ الکریم قبول فرمائے،
اسے طلبہ، اساتذہ اور عام قارئین کے لیے نافع بنائے،
اور اسے میرے لیے، میرے اساتذہ، والدین اور تمام اہلِ علم کے لیے
ذخیرۂ آخرت بنا دے۔
وما توفيقي إلا بالله، عليه توكلتُ وإليه أُنيب